September 5, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے

IMG-20260220-WA0234
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے قائم کیے گئے رمضان ریلیف بازاروں کی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے گھنٹہ گھر سستا بازار اور شکایتی کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے، دکانداروں سے بات چیت کی اور شہریوں کے مسائل سنے۔
گھنٹہ گھر سستا بازار کا دورہ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو تاکید کی کہ کسی بھی صورت میں زائد قیمت وصول کرنے کی شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادر شہزاد خان کا کہنا تھا کہ وہ خود رمضان ریلیف کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عام عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ “ہم نے بازار کے عمومی نرخوں سے بھی کم قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اور اطمینان کے ساتھ خریداری کر سکیں۔”ڈپٹی کمشنر نے سستا بازار میں قائم شکایتی کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں شہریوں کی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کا نظام فعال ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے انتظامات کے بارے میں رائے لی۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلیف بازار میں اشیاء معیاری اور نسبتاً کم نرخوں پر دستیاب ہیں، جس سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو خاطر خواہ سہولت میسر آ رہی ہے۔
مارکیٹوں کی کڑی نگرانی
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر کی مارکیٹوں، سبزی منڈیوں اور کریانہ اسٹورز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک رکھا گیا ہے تاکہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ سکھر کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ریلیف بازاروں کے قیام، نرخوں کے تعین اور نگرانی کے مؤثر نظام پر عملدرآمد جاری ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں رمضان ریلیف فراہم کیا جا سکے۔رمضان ریلیف کی یہ عملی تصویر سکھر میں ضلعی انتظامیہ کی متحرک حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے بچاتے ہوئے سہولت فراہم کرنا ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0