سکھر(بیورورپورٹ)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ
سکھر(بیورورپورٹ)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس لاڑکانہ کی جانب سے علاقائی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 82 عوامی شکایات کی سماعت کی گئی۔ سماعت کی صدارت وفاقی محتسب سیکریٹریٹ سکھر و لاڑکانہ کے ریجنل سربراہ سید محمود علی شاہ اور کنسلٹنٹ فدا حسین سولنگی نے کی۔سیپکو سے متعلق 59 شکایات کی سماعت
موصولہ 82 شکایات میں سے 59 کا تعلق Sukkur Electric Power Company (سیپکو) سے تھا، جن میں سیپکو لاڑکانہ، لاڑکانہ ڈویژن، دادو ڈویژن اور شکارپور ڈویژن شامل تھے۔سماعت کے دوران ایگزیکٹو انجنیئر سٹی اصغر علی شیخ اور ریونیو آفیسر سٹی سیپکو سہیل احمد کھاؤڑ نے شرکت کی اور متعلقہ معاملات پر وضاحت پیش کی۔ ایس ایس جی سی ایل سمیت دیگر اداروں کے کیسز 13 شکایات کا تعلق Sui Southern Gas Company (SSGCL) سے تھا، جن کی سماعت کے دوران زونل منیجر لاڑکانہ، سینئر انجنیئر عاشق حسین مہیسَر (دادو) سمیت دیگر متعلقہ افسران پیش ہوئے۔اس کے علاوہ باقی کیسز Pakistan Bait-ul-Mal، پاسپورٹ آفس، انشورنس (PLI)، Pakistan Post اور Benazir Income Support Programme (BISP) سے متعلق تھے۔ سماعت کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پاکستان پوسٹ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔تمام شکایت کنندگان فورم کے سامنے پیش ہوئے اور ان کی شکایات کو صبر و تحمل اور توجہ کے ساتھ سنا گیا۔ جہاں بدانتظامی یا کوتاہی کی نشاندہی ہوئی، وہاں قانون کے مطابق کیسز کو سختی سے نمٹاتے ہوئے فیصلے جاری کیے گئے۔ریجنل انچارج سید محمود علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ عوام کو تیز، شفاف اور مؤثر ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور وفاقی اداروں کے احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کو موقع پر حل کرنا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف اور سہولت میسر آ سکے۔