میلسی (و ہا ڑ یبیو رو چیف ) اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے تحصیل بھر کے دکانداروں
میلسی (و ہا ڑ یبیو رو چیف )
اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے تحصیل بھر کے دکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا کہنا تھا کہ اگر تحصیل کے کسی بھی علاقے میں کوئی دکاندار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف جرمانہ، دکان سیل کرنے اور قانونی مقدمہ درج کرنے سمیت تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ناجائز منافع خوری کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کے تعاون سے ناجائز منافع خوروں کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔