میلسی (و ہا ڑ ی بیو رو چیف ) وزیراعلیٰ پنجاب **مریم نواز شریف** اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی خصوصی ہدایت پر میلسی میں رمضان
میلسی (و ہا ڑ ی بیو رو چیف )
وزیراعلیٰ پنجاب **مریم نواز شریف** اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی خصوصی ہدایت پر میلسی میں رمضان نگہبان افطار پوائنٹس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے **دو افطار دسترخوان** قائم کیے گئے ہیں، جن میں ایک بلدیہ پارک جبکہ دوسرا **تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی** میں لگایا گیا ہے۔ افطار پوائنٹس کے پہلے روز شہریوں، مریضوں کے لواحقین، مسافروں اور ضرورت مند افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومتی انتظام کے تحت فراہم کی گئی معیاری افطاری سے مستفید ہوئے۔ دونوں مقامات پر معیاری اشیائے خورونوش اور صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر انجمن تاجران نے عوام کے درمیان بیٹھ کر افطاری کی، انتظامات کا جائزہ لیا اور سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی کے میڈیا نمائندگان نے بھی خصوصی شرکت کی افطار پوائنٹس پر معیار اور صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا گیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو انسانیت دوست اور قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ پارک اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جیسے اہم مقامات پر افطاری کا انتظام غریب، مریضوں اور متوسط طبقے کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔