9

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے قائدآباد 5 چک کے مقام پر موسم بہار شجر کاری مہم کا پودا لگا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈی ایف او نے ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب کا استقبال کیا اور ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او کوپھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد چوہدری حسیب الرحمان ،فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل،پیرا فورس ،ایم سی اورگورنمنٹ کالج اور سکولوں کے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی موسم بہار شجر کاری مہم 2026 کے حوالے سے ڈی ایف او نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کوبریف کیا اور بتایا کہ اس مہم کے تحت 27000 پودے لگائے جائینگے، سکول کے بچوں نے بھی پودے لگائے آخر میں ملکی سلامتی کےلیےخصوصی طور پر دُعا بھی کرائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہاکہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے طلباء و طالبات معززین علاقہ کے عوام کو شامل کیا جائے شجر کاری مہم میں حصہ لینے والے کو درخت کی افادیت بارے میں معلومات فراہم کریں اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نےکہاکہ ضلع بھر لگائے جانے والے پودوں کی کڑی نگرانی انہوں نےکہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز شجرکاری مہم کے دوران مختلف ایریاز کا دورہ کریں اور پودوں کی تعداد کا جائزہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں