خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او آفس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او آفس جوہرآباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے نئی تعمیر شدہ اینالیسز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس پروجیکٹ میں جدید ترین ڈیجیٹل سسٹمز، انٹیلیجنس بیسڈ سافٹ ویئر اور مربوط مانیٹرنگ پلیٹ فارمز فعال کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی مؤثر نشاندہی اور بروقت ٹریسنگ ممکن بنائی جائے گی۔
آر پی او سرگودھا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو پیشہ ورانہ مہارت اور شفافیت کے ساتھ بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کے سدباب کو یقینی بنایا جائے۔
یہ اقدام ضلع میں مؤثر، اسمارٹ اور ٹیکنالوجی ڈرِون پولیسنگ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔