خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک ابرارحسین پہوڑ ایڈووکیٹ صدرتحصیل بار ایسوسی ایشن نورپور
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک ابرارحسین پہوڑ ایڈووکیٹ صدرتحصیل بار ایسوسی ایشن نورپور تھل اور ملک عبد الرحیم ڈھوڈا ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپور تھل کی اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کے والد محترم ملک حیدر عثمان اعوان (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان) سے خصوصی ملاقات۔
ملاقات کے دوران بار ایسوسی ایشن نورپور تھل کو درپیش اہم امور اور وکلاء برادری کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بار کی بہتری،اور سہولیات میں اضافے اور پیشہ ورانہ امور کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ معزز مہمان نے بار کے مسائل کے حل اور ادارے کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس کے علاؤہ ملک زاہد اسلم اعوان جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک شاہد بگھور ایڈووکیٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک زبیر حیات اتراء ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن خوشاب، ملک ضمیر حیدر ماہل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب، ملک اختر عباس کھارا ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن خوشاب،ملک محمد دین دھپڑا ایڈووکیٹ اور ملک عبدالقیوم ظفر راہداری ایڈووکیٹ و دیگر وکلا بھی موجود تھے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی تعاون کے فروغ اور وکلاء برادری کے مفاد میں مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔