November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل سٹی کے پولیس ملازمین کی طرف سے ضلع خوشاب کے

IMG-20260219-WA0177

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل سٹی کے پولیس ملازمین کی طرف سے ضلع خوشاب کے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر ملک محبوب علی کارلو کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں ریٹائرڈ پولیس آفیسرز ملک محمد صدیق بگا ،ملک نذیر احمد جوئیہ، ملک اسماعیل بگا اورراجہ غلام ربانی کو بھی مدعو کیا گیا ۔تقریب میں پولیس آفیسرز نےکثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی کو مالائیں پہنائی گئیں ان کے لیے ایک پر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔اس موقع پر شرکاء نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے
ریٹائرڈ پولیس آفیسرز نے اس تقریب کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا ۔ملک محبوب علی کارلو نےاپنے اعزاز میں پروقار تقریب کے انعقاد پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ۔
اس تقریب کا شاندار کامیابی سے ہکمنارکرنےکےلیے سردار سہیل احمد بلوچ، شیخ سمیع البقاء، ملک ظفراقبال اور فرحت عباس نے نمایاں کردار ادا کیا۔ یہ اپنی نوعیت کی ایسی منفرد تقریب تھی جس میں سٹی کے حاضر سروس پولیس آفیسرز نے اپنے ساتھ ریٹائرڈ پولیس آفیسرز کو بھی شامل کیا۔