خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیرِ صدارت رمضان المبارک
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیرِ صدارت رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں، شاپنگ مراکز اور افطار پوائنٹس پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔سحری اور افطاری کے اوقات میں خصوصی گشت، ناکہ بندی اور حساس مقامات کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا خوشاب پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خوشاب پولیس ماہِ رمضان میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔