October 29, 2026

عمران خان کی آج جیل میں گفتگو۔۔!!! صحافی: “‏آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کا کردار کیسے دیکھتے ہیں”۔۔۔؟ مرشد: “کچھ کہہ نہیں سکتا”۔

20240916_065654

عمران خان کی آج جیل میں گفتگو۔۔!!!

صحافی: “‏آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کا کردار کیسے دیکھتے ہیں”۔۔۔؟

مرشد: “کچھ کہہ نہیں سکتا”۔

صحافی: “پی ٹی آئی سوشل میڈیا مولانا کو آپ سے بڑا لیڈر ظاہر کررہا ہے۔۔ واضح کردیں”۔

مرشد: “جمہوری فورسز کو اکٹھا ہونا ہو گا۔۔ مولانا بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے”۔
(یہاں تک کا حصہ ایک خاص بات کیلئے اہم تھا۔۔ جس پر میں نے پرسوں شام کو تفصیلی پوسٹ بھی کی تھی)۔۔

لاہور میں پی ٹی ائی کا جلسہ روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے۔۔ جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے۔۔ قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلا کر نکلیں۔۔(مرشد نے بولا کرنے کا۔۔ مطلب کرنے کا)
آٹھ ماہ ہونے کو ہیں حکومت نے کتنی ریفارمز کی اور کتنے اخراجات کم کیے۔۔ یہ حکومت این ار او کی پیداوار ہے۔۔ حکومت سے نہ خرچ کم ہونے ہیں نا سرمایہ کاری بڑھنی ہے۔۔
یاسمین راشد جیل میں ہوتے ہوئے بھی جیت چکی تھی۔۔ نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔۔
مجھے گرفتار کر کے گھسیٹ کر لے جانے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا۔۔ ہر جگہ کی سی سی ٹی وی فٹیج غائب کر دی گئی۔۔ اسلام اباد ہائی کورٹ سے اغوا کی فٹیج بھی چوری ہو گئی۔۔
انھیں ڈر لگا ہوا ہے کہ قاضی فائر عیسی راستے سے ہٹ گیا تو نو مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی۔۔ نئے چیف جسٹس کے سامنے جب نو مئی کی پٹیشن لگے گی۔۔ تو اصلیت سامنے آ جائے گی۔۔ (یہی اصل تکلیف ہے اسٹیبلشمنٹ اور مخالفین کو)۔۔
ترمیم اس لئے ہورہی ہے کیونکہ اُنہوں نے 4 ایمپائرز کو ساتھ ملاکر کھیلا اور پھر بھی ہار گئے۔۔ ترمیم 3 ایمپائروں کو توسیع دینے کےلئے کرنا پڑ رہی ہے۔۔ ان ایمپائرز میں قاضی فائز عیسیٰ، عامر فاروق اور سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔۔ توسیع اس لئے ہے کہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دے سکیں۔۔
قانون کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے۔۔ قانون کی بالادستی کے بغیر سرمایہ کاری نہیں آسکتی۔۔ یہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔۔ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی۔۔ آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا موازنہ میانمار سے ہو رہا ہے۔۔
3 چیف جسٹس نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ بنائی تھی۔۔ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ یحییٰ خان نے اپنی طاقت بچانے کے لیے جمہوریت کا جنازہ نکالا۔۔ (مرشد بار بار یہ بات کرکے اگلوں کوے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے)۔۔
چائنہ کی ترقی میں بیرون ملک مقیم چینیوں نے سرمایہ کاری کی تھی۔۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثہ ہیں قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے ان کی سرمایہ کاری اہم ہے۔۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کر رہے”۔