ہارون اباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کا اجلاس متفقہ فیصلہ
ہارون اباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کا اجلاس متفقہ فیصلہ کیمطابق منتخب کئے گئے نومنتخب صدر زاہدحسین انجم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران و ممبران کی شرکت۔ تفصیلات کیمطابق سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کا اجلاس مقامی ہوٹل میں صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد زاہدحسین انجم کی زیرصدارت منعقد ہوا جسمیں تمام عہدیداران وممبران نے شرکت کی اجلاس میں سال 2026 کیلئے متفقہ فیصلے سے نئی باڈی تشکیل دی گئی جس کے مطابق سرپرست اعلی نواب ظفر علی ناگرا،چئیرمین ڈاکٹر عارف رضاملک،وائس چئیرمین ایم اصف قمر، صدر زاہدحسین انجم،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقارعلی قریشی،نائب صدر محمد جمیل اختر چوھدری، نائب صدر چوھدری تنویر احمد، جنرل سیکریٹری حافظ ثاقب محمود،جوائنٹ سیکریٹری ملک عبدالطیف چوہان،فنانس سیکریٹری عرفان کھوکھر، انفارمیشن سیکریٹری محمد اقبال قاضی کو چنا گیا
ممبران میں عبدالرشیدیوسفی،ارسلان یوڈی، ہدایت علی،غلام قادر، حاجی اصغرعلی بھٹی، شاہدحسین شاہ، منور قریشی، اور زاہدمنیرشامل ہیں
اجلاس کا باقائدہ اغاز تلاوت اور نعت شریف سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ ثاقب محمود نے حاصل کی
تمام عہدیداران وممبران نے زاہدحسین انجم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ان کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکرتےہوئے امید ظاہرکی کہ نومنتخب صدرزاہدحسین انجم اپنے وسیع صحافتی تجربہ کی بناء پر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کو مزید فعال بنانے میں اہم رول ادا کریں گے
اس پر صدر 2026 زاہد حسین انجم نے عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام دوستوں اور خصوصا محمد جمیل اختر چوھدری کا ممنون ہوں جنہوں نے مجھے صدارت کے قابل سمجھتے ہوئے عزت بخشی انکاکہناتھاکہ میں اس عزم کا اعادہ کرتاہوں کہ انشاء اللہ اپکی توقع پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور اپنی تمام کابینہ کو ساتھ لیکر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کی بہتری کیلئے عملی کردار ادا کروں گا
واضع رہے کہ اجلاس میں ڈاکٹر ذوالفقار قریشی،کے ماموں اور بھائی، ڈاکٹرعارف رضاملک کے کزن ،سینئر صحافی شاہد رحمانی، رائے پرویز اصغراور صحافی زبیر چوہان کی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور جملہ مرحومین کی بخشش کیلئے اللہ کے حضور خصوصی دعا کی گئی۔