نظام پر لعنت اور معاشرے کے منہ پر تھپڑ : سندھ کے شہر جامشورو میں گھر گھر جا کر کپڑے بیچنے والی سبرین خان کا ق۔ت۔ل ۔۔ قا۔تل کو چند گھنٹوں میں رہائی ملنے پر مبارکباد دینے والوں کی لائن لگ گئی ۔۔۔یہ افسوسناک واقعہ چند دن قبل پیش آیا ، سبرین خان کا تعلق بنوں سے تھا مگر وہ اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ جامشورو کے ایک نواحی قصبہ میں مقیم تھی ، اسکا قصور صرف خوبصورت ہونا تھا ، علاقے کے کچھ اوباش اس پر بری نظر رکھتے تھے ، کچھ روز قبل سبرین خان کو اس وقت اغ۔وا کر لیا گیا جب وہ معمول کے مطابق اپنا رزق کمانے نکلی ہوئی تھی ، بتایا جارہا ہے کہ سبرین کچھ ماہ کی حاملہ بھی تھی ، اسے اغ۔وا کرنے والے نامعلوم مقام پر لے گئے ، کئی لوگوں نے اس کے ساتھ زیا۔دتی کی اور پھر اسے ق۔ت۔ل کردیا گیا یہی نہیں اسکا چہرہ بھی ناقابل شناخت بنا دیا گیا ، پھر اسکی لا۔ش ویرانے میں پھینک دی گی ، ادھر لواحقین اسکی گمشدگی کی رپورٹ کرنے تھانے گئے تو انہیں کہا گیا کہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہو گی انتظار کرو خود آجائیگی ۔مگر دوسرے روز سبرین خان کی لا۔ش برآمد ہو گئی اور لواحقین نے اسے شناخت کر لیا پوسٹ ۔مارٹم رپورٹ میں مق۔تولہ کے ساتھ متعدد لوگوں کی درندگی ثابت ہو گئی ، ایک نامزد اور چند نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا ، نامزد ملزم کو تھانے بلایا ضرور گیا مگر ایک مشہور وڈیرے اور سیاستدان کے کہنے پر اسے چند گھنٹے بعد ہی رہا کردیا گیا ، اسکی رہائی پر اس جرائم پیشہ شخص کو پھولوں اور نوٹوں والے ہار پہنائے گئے اور مقدمے سے بری ہونے پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے ۔۔۔۔۔۔
کاش سندھ میں بھی کوئی سی سی ڈی ہوتی ، کاش وہاں بھی عورت ریڈ لائن ہوتی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جاتا تو اب تک اصل مجرمان فل فرائی ہو چکے ہوتے اور فرشتے انکے گلے میں جوتیوں کے ہار ڈال رہے ہوتے ۔۔۔ کاش ایسا ہوتا ۔۔۔
نظام پر لعنت اور معاشرے کے منہ پر تھپڑ
بہا ولنگر ( ) ڈی پی او بہاولنگر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) حافظ کامران اصغر کی ہدایت پر ضلعی
نازش اسلم ایڈوکیٹ مسلم لیگ ن کی ایڈیشنل سیکرٹری وومن ونگ فیصل آباد ڈویژن مقرر۔
رمضان کا خاص خیال رکھو کیونکہ یہ اللہ تعالٰی کا مہینہ ہے۔ اکرام الدین
کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ کراچی شہر ملک