بہا ولنگر ( ) ڈی پی او بہاولنگر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) حافظ کامران اصغر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رمضان المبارک کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا،ضلع بھر میں 240 مساجد اور 16 امام بارگاہوں پر 1400 سے زائد پولیس ملازمین اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رمضان المبارک کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ضلع بھر میں 240 مساجد اور 16 امام بارگاہوں جن میں A کیٹگری کی 6 مساجد اور A کیٹگری کی 4 امام بارگاہوں پر 1400 سے زائد پولیس ملازمین اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ڈی پی او کامران اصغر نے کہا ہے کہ حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے خار دار تاریں لگائی جائیں گی۔پارکنگ کم از کم200گز کے فاصلہ پر کی جائیگی تاکہ روزہ داران اور نمازی امن و سکون اور یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ تمام مکتبہ فکر کو چاہیے کہ تمام ذاتی و دیگر اختلافات بھلا کرا یک نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ انتظامیہ اپنے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کرکے علاقہ کو ماہِ صیام میں امن کا گہوارہ بنا سکے۔ماہِ صیام میں گشت کا منظم نظام بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ضلعی پولیس اپنے محدود وسائل میں رہ کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔تما م سیکیورٹی امور کی نگرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے کی جائیگی۔نماز تراویح،سحری و افطاری کے علاوہ نماز جمعہ کے دوران ضلعی پولیس محنت و جاں فشانی سے اپنے فرائض منصبی سرا نجام دیں گے۔ایلیٹ،ایگل ا سکواڈاور تمام تھانہ جات کی گاڑیاں اس دوران گشت پر رہیں گی۔ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو متعلقہ ایس ایچ او، ایس ڈی پی او، سیکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ ایجنسیز وقتاً فوقتاًچیک کریں گے۔ غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی او بہاولنگر نے علماء کرام اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ امن وامان کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمر جنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں 15اور9240064-063پر اطلاع دیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر
ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر