9

رمضان کا خاص خیال رکھو کیونکہ یہ اللہ تعالٰی کا مہینہ ہے۔ اکرام الدین

رمضان کا خاص خیال رکھو کیونکہ یہ اللہ تعالٰی کا مہینہ ہے۔ اکرام الدین

رمضان ایک ایسا پیارا مہینہ ہے جس کے استقبال کیلئے آسمان پر بھی تیاریاں ہوتی ہیں۔میڈیا کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برائے یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے میڈیا ڈائریکٹر و کوآرڈینیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مبارک مہینہ ہے جس کے روزے اللہ تعالیٰ نے تم پر فرض کر دیئے ہیں اس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور سرکش شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔اور اس میں ایک رات ایسی مبارک ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہے جو اس کی برکات سے محروم رہا تو سمجھو کہ وہ نامراد رہا۔رمضان ایک ایسا پیارا مہینہ ہے جس کے استقبال کے لئے آسمان پر بھی تیاریاں ہوتی ہیں اور جنت سجائی جاتی ہے۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ ماہ رمضان کے استقبال کے لئے یقیناً سارا سال جنت سجائی جاتی ہے۔اور جب رمضان آتا ہے تو جنت کہتی ہے کہ یا اللہ اس مہینے میں اپنے بندوں کو میرے لئے خاص کر دے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد مبارک ہے کہ رمضان کا خاص خیال رکھو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جو بڑی برکت والا اور بلند شان والا ہے ۔ اس نے تمہارے لئے گیارہ ماہ چھوڑ دیئے ہیں جن میں تم کھاتے ہو اور پیتے ہو اور ہر قسم کی لذات حاصل کرتے ہو مگر اس نے اپنے لئے ایک مہینہ کو خاص کرلیا ہے اس لئے رمضان المبارک میں عبادات کا خاص خیال رکھیں۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے میڈیا ڈائریکٹر و کوآرڈینیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ ماہ رمضان میں انسانیت کی بھرپور خدمت و مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ انسانیت کا خدمت ہی انسان کی اصل کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں