7

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈی سی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے دربار ہال میں محکمہ صحت سے متعلق نجی میڈیکل سنٹرز مالکان کا ایک اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ضلع بھر میں سرکاری و نجی طبی اداروں کی کارکردگی، رجسٹریشن اور لائسنسنگ، بلڈ بینکس کے طریقہ کار، ادویات کی دستیابی و معیار، اور صحت کے شعبے میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام نجی میڈیکل سینٹرز، لیبارٹریز اور بلڈ بینکس سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور متعلقہ اداروں سے رجسٹریشن کو یقینی بنائیں اور تمام قانونی تقاضے مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عطائی ڈاکٹرز، غیر قانونی لیبارٹریز و میڈیکل سنٹرز کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کریں انہوں نے واضح کیا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری طبی مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں بلڈ اسکریننگ کے مؤثر نظام، محفوظ انتقالِ خون، تھیلیسیمیا کے مریضوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی، اور غیر معیاری یا ایکسپائر ادویات کی فروخت کی روک تھام پر بھی زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت کی کہ وہ میڈیکل اسٹورز کی باقاعدہ انسپکشن کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور پیشہ وارانہ انداز میں ادا کریں اور کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی ایم سی ایچ نواب شاہ ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ذاکر حسین سموں، اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن منصور علی، تھیلیسیمیا پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے ڈاکٹر محمد صادق سیال، غلام نبی چنہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اشفاق مشوری، مختلف بلڈ بینکس کے منتظمین، نجی میڈیکل سینٹرز کے مالکان اور یونین آف میڈیکل اسٹورز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں