سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے ) پاکستان کی ترقی کا راز تعلیمی ترقی میں مضمر ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں نظم و ضبط اور جذبہ¿ حب الوطنی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ نوجوانوں کو قومی ترقی میں شامل کر لینے سے اُن کی مخفی صلاحیتیں پروان چڑھیں گیں۔ اِن خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ،دانشور ملک محمد یوسف نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام دانش کدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اور حافظ محمد سراج الدین نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر ملک محمد یوسف نے مزید کہا کہ نرسنگ کے شعبہ میں سرگودھا کسی بڑے شہر سے پیچھے نہیں ہے۔ الکرم کالج آف سائنسز کی طالبہ علینہ غوث نے حالیہ نتیجہ میں شعبہ نرسنگ میں پنجاب اور کشمیر بھر میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے ادارے اور سرگودھا کا نام بلند کر دیا ہے۔ ہمیں باصلاحیت طالب علموں کو متعارف کروانا چاہیے ۔حافظ محمد سراج الدین نے کہا کہ اخلاقی اقدار کا فروغ بہت ضروری ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہمارا آنے والا کل آج سے بہتر ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے۔ ہمیں وطن عزیز کی بقا و سلامتی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ یہ پروگرام محترمہ فریحہ کنول نے پیش کیا وقار حیدر پروگرام انجینئر تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]