لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ، ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر صدارت محکمانہ پروموشنز کے سلسلہ میں ڈی پی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایات پر ضلع لیہ میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں61 پرائمری سکول ٹیچرز کو بطور ایلیمنٹری سکول ٹیچر اور 05 سینئر کلرکس کو بطور اسسٹنٹ / ہیڈ کلرک پروموشن کے لیے منظوری دی گئی۔ دوران اجلاس اس حوالے سے اظہار کیاگیا کہ ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قیادت میں محکمہ تعلیم لیہ میں شفافیت، میرٹ اور بروقت فیصلوں کی روایت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، جسے تعلیمی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ مزید برآں یہ بھی اجلاس کو بتایاگیا کہ باقاعدہ پروموشن آرڈرز جلد جاری کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]