6

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)سکھر شہرمیں روزہ افطار کیلئے کھانے

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)سکھر شہرمیں روزہ افطار کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کی خرید و فروخت میں اضافہ،پاپڑ سموسوں، پکوڑوں،کچوریوں، دہی بھلے،فروٹ چاٹ کی دکانوں کے اسٹال سجنا شروع ،تفصیلات کے مطابق رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور مہینے رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر شہر میں سحری و افطاری کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مرکز سمیت شاپنگ مارکیٹ و سڑکوں پر روزہ افطار کیلئے سموسوں،پکوڑوں، کچوریوں،دہی بھلے،فروٹ چاٹ سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت بھی عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ جنرل سپر سٹورز سمیت کریانہ کی دکانوں، پاپٹر، سبزیوں، گوشت و دیگر دکانوں پر بھی خریداروں کا رش بڑھنے کیساتھ ساتھ دکاندار بھی روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کے منہ مانگے دام وصول کرنے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں، رمضان المبارک کے ایام میں سکھر پولیس کی جانب سے شہر بھر میں سحری،افطار، نماز تراویح کے وقت سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں