November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ماہِ صیام کے

IMG-20260218-WA0306

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ماہِ صیام کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں صحافیوں سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژنل و تینوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے، اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ نرخوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرائس کنٹرول نظام کو مزید مؤثر بنائیں اور اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکار حضرات روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں، کریانہ اسٹورز، آٹا چکیوں اور ہول سیل مارکیٹس کا معائنہ کریں مقررہ نرخوں سے تجاوز، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور کم تولنے کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور دکانوں کی سیلنگ سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن میں تاجروں کے تعاون سے 31 منی بچت بازاریں لگائی جائیں گے جبکہ شکایات کے ازالے کے لیے 16 شکایتی سیل بھی قائم کئے جائیں گے کمشنر شہمیر خان بھٹو نے مزید کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کو رمضان بازاروں اور خصوصی سیل پوائنٹس کے قیام کو یقینی بنایا جا رہا ہے جہاں آٹا، چینی، گھی، دالیں، چاول، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ میں کاروباری مراکز میں شکایتی سیلز کو فعال کرتے ہوئے ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے گئے ہیں تاکہ شہری براہِ راست اپنی شکایات درج کرا سکیں اور ان کا ازالہ فوری طور پر ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مساجد اور بازاروں میں صفائی ستھرائی، روشنی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادات اور خریداری کر سکیں انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باہمی رابطے کے ذریعے جامع اقدامات کریں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر نے میڈیا کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافی حضرات عوامی مسائل کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے وہ مثبت انداز میں انتظامیہ کے اقدامات کو اجاگر کریں اور اگر کسی مقام پر بے ضابطگی ہو تو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور حکومتِ سندھ کی ہدایات کی روشنی میں مہنگائی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ کمشنر نے تینوں اضلاع کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش خرید کریں زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کی شکایات ضلع انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ شکایتی مرکز پر جمع کروائیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوام کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے پلان ترتیب دیا گیا ہے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر نواب شاہ پریس کلب کے صدر محمد انور شیخ اور دیگر صحافیوں نے رمضان المبارک کے دوران ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر محمد ابراہیم عالمانی، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو سمیت سینئیر صحافیوں نے شرکت کی۔