November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن

IMG-20260218-WA0305

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر برائے بصارت سے محروم بچوں، سکھر میں سول ڈیفنس کی جانب سے ریسکیو، فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی اور سی پی آر کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد جس کے مھمان خاص اسسٹنٹ کمشنر محمد عادل تھے۔زیر نگرانی ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس امیر الدین عباسی اور نور محمد سومرو ڈپٹی ڈائریکٹر کی میزبانی میں کیا گیا۔ورکشاپ میں ڈپٹی چیف وارڈن و چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان نے بصارت سے محروم بچوں کو نہایت منفرد اور آسان انداز میں ریسکیو، ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور سی پی آر کی عملی تربیت دی، تاکہ طلباء و طالبات کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کے قابل ہو سکیں۔ورکشاپ میں طلباء و طالبات کے ساتھ اساتذہ کرام اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں، کیونکہ ہنگامی حالات میں بروقت اور درست اقدامات قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے سول ڈیفنس اور ادارے کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کو اس طرح کی تربیت دینا ایک قابلِ تعریف اقدام ہے۔آخر میں تربیت مکمل کرنے والے طلباء و طالبات اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر پروگرام آرگنائزر رئیس احمد ابڑو اور سیکٹر وارڈن فیاض احمد بھی موجود تھے