سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) انوار العلوم یونیورسٹی ملتان کے بانی و
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) انوار العلوم یونیورسٹی ملتان کے بانی و شیخ الحدیث علامہ مفتی سید ارشد سعید شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ آج کی مسلم دنیا عجیب مسائل سےدوچار ہےاورفکری دوراہے پر کھڑی ہے امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کو بلند وبحال کرنے کےلئے متفقہ مشترکہ لائحہ عمل مسلم حکمرانوں کو طے کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان کے مرکزی صدر حاجی محمد یاسین سعیدی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد یاسین سعیدی نے علامہ مفتی سید ارشد سعید کاظمی سے اس موقع پر خصوصی دعا بھی کرائی علامہ مفتی سید ارشد سعید شاہ کاظمی کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کی مسلم دنیا کو اگر کسی ایک لفظ میں بیان کیا جائے تو وہ انتشار ہے فکری انتشار تہذیبی اضطراب علمی بے سمتی مسائل اور بحرانوں کے انبارہیں۔سیاسی سماجی عدم توازن، عدم تعاون، عدم استحکام اصل میں زوال کی بڑی علامتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ رمضان المبارک میں او آئی سی جو کہ دنیا بھر کے مسلم ممالک کا پلیٹ فارمہے ایک اجلاس بلاکر عالمی اسلامی اتحاد انٹر نیشنل اسلامک الائنس کا باقاعدہ مشترکہ اور متفقہ اعلان کرے فلسطین، غزہ، کشمیر ، برما ، لبنان اور جہاں جہاں مسلمانوں پر مظالم کیئے جارہے ہیں ان کے خلاف اعلائے کلمتہ الحق بلند کرکے ظلم و ستم ، بربریت ، سفاکی، دہشتگردی، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا ٹھوس اور موثر کردار ادا کرے حاجی محمد یاسین سعیدی نے ماہ صیام کے میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے سالانہ پروگرامز سے متعلق علامہ مفتی سید ارشد سعید شاہ کاظمی کو آگاہی دی اور بانی چیئرمین غیاث الدین قادری کا سلام و پیغام پیش کیا علامہ مفتی سید ارشد سعید شاہ کاظمی نے اس موقع پر خصوصی دعابھی کرائی۔