سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)رمضان المبارک سے ایک روز قبل سکھر کی
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)رمضان المبارک سے ایک روز قبل سکھر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہری اذیت میں مبتلا رمضان المبارک کی آمد سے ایک روز قبل سکھر شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جس کے باعث شہریوں اور مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں میں گھنٹوں تک گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں اور شہری روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی میں تاخیر کا شکار رہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں کئی برسوں سے جاری ٹریفک جام کا مسئلہ رمضان المبارک کے آغاز پر بھی حل نہ ہو سکا۔ شہر کی مرکزی اور مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کا بے ہنگم نظام روز کا معمول بنتا جا رہا ہے، جس سے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز اور مصروف ترین مارکیٹوں میں دکانوں کے باہر سامان رکھنے، سڑکوں پر غیر قانونی تجاوزات اور غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے اور گھنٹوں تک گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، جبکہ بعض اہم شاہراہوں پر ٹریفک اہلکاروں کی عدم تعیناتی بھی مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ شہریوں کے مطابق موثر نگرانی اور عملی اقدامات کے فقدان نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔دوسری جانب ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شہری و سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے جامع اور مؤثر پالیسی مرتب کی جائے، غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنا کر شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے، جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ