November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب

IMG-20260218-WA0302

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی دو روزہ دوسری ٹریڈ ایکسپو کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں چیمبر کے صدر محمد خالد کاکیزئی، سینئر نائب صدر امیت کمار اور نائب صدر ملک محمد اویس رئیس ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ ٹی ڈی اے پی سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین مہیسر، ڈپٹی منیجر میر محسن بُلو اور ان کی ٹیم نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر محمد خالد کاکیزئی نے ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر ٹی ڈی اے پی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی نمائشیں مقامی صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا کرتی ہیں اور علاقائی مصنوعات کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین مہیسر نے سکھر چیمبر کے بھرپور تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو کی کامیابی میں سکھر چیمبر کا کردار نمایاں رہا، جس نے متحرک انداز میں شرکت کرتے ہوئے اپنے اراکین کی برآمدی صلاحیت کی حامل مصنوعات کے اسٹالز لگا کر آگاہی فراہم کی۔ صدر سکھر چیمبر نے “میرا برانڈ پاکستان” کے تناظر میں ملکی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سکھر ریجن میں تیار کی جانے والی علاقائی مصنوعات کو برآمدی مراکز تک رسائی دی جائے تاکہ خطے کی معاشی ترقی کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر چیمبر ماضی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، ایکسپو سینٹر اور ڈرائی پورٹ کے قیام سے متعلق مختلف ادوار میں حکومت کو تجاویز پیش کر چکا ہے اور ان منصوبوں پر پیشرفت کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔