November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) بعض پولیس افسران کی سرپرستی میں

IMG-20260218-WA0299

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) بعض پولیس افسران کی سرپرستی میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری، نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہونے لگا، متاثرہ علاقوں کے لوگ منشیات فروشی کیخلاف سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے. گزشتہ روز نواں گوٹھ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی بڑی تعداد نے منشیات فروشوں کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی. مظاہرین نے کہا کہ علاقے میں یومیہ بنیادوں پر کھلے عام چرس، افیون، شراب، بھنگ ودیگر نشہ آور ممنوعہ اشیاء فروخت ہورہی ہے، علاقے میں منشیات فروشی کرنیوالے اسامہ بندھانی اور سلیم اوباش نوجوانوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور اگر کوئی انہیں روکے تو اس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں، تھانہ اے سیکشن پولیس کو متعدد بار شکایات بھی ہیں مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتے، منشیات فروش علی الاعلان کہتے پھرتے ہیں کہ پولیس کو اس کا حصہ ملتا ہے، کوئی منشیات فروشی نہیں روک سکتا. مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ، آئی جی سندھ، کمشنر سکھر و لاڑکانہ ڈویژن سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر منشیات فروشی کا سلسلہ بند کروایا جائے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جاسکے.