November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف )منیس گروپ کے رہنماؤں چوہدری ثاقب گجر، مہر شانی، رانا نوید، افضل

IMG-20260218-WA0287

میلسی (بیو رو چیف )منیس گروپ کے رہنماؤں چوہدری ثاقب گجر، مہر شانی، رانا نوید، افضل سبزواری اور راؤ شیراز نے گروپ پیر عبدالرزاق قریشی میلسی پریس کلب کے فعال رکن محمد اقبال مدنی کو چیئرمین احتساب کمیٹی اور محمد قاسم ریاض کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ملک ممتازاحمدعاربی کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر منیس گروپ کے رہنما چوہدری ثاقب گجر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہوتے ہیں جو ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کر کے اربابِ اختیار تک پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور باوقار صحافت ہی جمہوری معاشرے کی ضمانت ہے اور میلسی پریس کلب کے منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت اتحاد، دیانت اور شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور شہر کے مسائل کی نشاندہی میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔آخر میں انہوں نے منتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میلسی پریس کلب مزید فعال اور مضبوط ادارہ بن کر سامنے آئے گا۔