November 17, 2026

ٹھٹہ رپورٹ عبد العزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی زیر صدارت

IMG-20260218-WA0286(1)

ٹھٹہ
رپورٹ عبد العزیز شیخ

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی زیر صدارت ان کے دفتر میں صبح سویرے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کی روک تھام ، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال ، رمضان المبارک کی تیاریوں اور فائر سیفٹی آڈٹ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، مختیار کاروں ، محکمہ ایکسائز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر قانونی سگریٹس کے کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور غیرقانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے بازاروں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات بھی دی۔ رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے صفائی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں عمارتوں اور تجارتی مراکز میں فائر سیفٹی آڈٹ کرانے اور حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون سے کام کرنے اور عوامی سہولت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی۔