November 28, 2026

میلسی(بیو رو چیف )نیب ملتان نے پاسکو اسکینڈل کی تحقیقات تیز کر دیں، پاسکو زونل دفتر وہاڑی میں

Screenshot_2026-02-17_143548

میلسی(بیو رو چیف )نیب ملتان نے پاسکو اسکینڈل کی تحقیقات تیز کر دیں، پاسکو زونل دفتر وہاڑی میں افسران و زمہ داران سمیت درخواست دہندگان کے بیان قلمبند کئے، ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، شواہد سامنے آنے پر قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔نیب حکام ضلع وہاڑی کے کسانوں کی شکایات پر قومی احتساب بیورو ملتان نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کی جانب سے گندم خریداری اور باردانہ تقسیم سے متعلق مبینہ بے قاعدگیوں مالی بے ضابطگیوں کے اسکینڈل کی تحقیقات تیز کر دی ہیں نیب ملتان نے کسانوں کی شکایات پر اگست 2024ء میں انکوائری کی منظوری کے بعد مرحلہ وار شواہد اکٹھے کرنے، ریکارڈ کی جانچ اور شکایات کی تصدیق کا عمل جاری رکھتے ہوئے17 فروری 2026ء کو انویسٹی گیشن ٹیم نے پاسکو زونل آفس وہاڑی کا اچانک دورہ کیا اور پراجیکٹ منیجر میلسی سمیر حسین سمیت 19 پروکیورمنٹ سنٹرز کے انچارجز کو طلب کر کے تفصیلی پوچھ گچھ کی ذرائع کے مطابق ٹیم نے سنٹر وائز باردانہ اجراء ریکارڈ، وصولی رجسٹر، کسانوں کی فہرستیں، شناختی کارڈ ڈیٹا، بینک ادائیگیوں اور اسٹاک پوزیشن کا باریک بینی سے جائزہ لیا اس موقع پر متعدد متاثرہ کسان بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ کسانوں نے الزام عائد کیا کہ میلسی میں آنے والی تقریباً 10 لاکھ 75 ہزار بوریوں میں سے 80 فیصد بوریاں اصل مستحقین کو جاری کرنے کے بجائے اوپن مارکیٹ میں آڑھتیوں اور بیوپاریوں کو فروخت ہوئیں بعض مقامات پر باردانہ 500 سے 1000 روپے فی بوری کے حساب سے فروخت کیا گیا شکایت کنندگان کی جانب سے تقریباً 50 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔