خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ماہِ رمضان کی آمد سے قبل
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ماہِ رمضان کی آمد سے قبل ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزٹ کے دوران انہوں نے داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، واک تھرو گیٹس،کو چیک کیا۔ ڈی پی او خوشاب نے ہدایت کی کہ اہم مقامات پر پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ڈی پی او نے علماء کرام اور انتظامیہ سے ملاقات بھی کی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے، لہٰذا تمام مکاتبِ فکر کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔