*میپکو سب ڈویژن میلسی کی نااہلی،لٹکتے میٹر بجلی کی تاریں صارفین کے جان ومال کو خطرات کاسامنا*
*میپکو سب ڈویژن میلسی کی نااہلی،لٹکتے میٹر بجلی کی تاریں صارفین کے جان ومال کو خطرات کاسامنا*
میلسی(محمدمختارسولگی) میپکو سب ڈویژن میلسی کی نااہلی کی وجہ سے اکثر علاقوں میں بجلی کے پولز کے ساتھ لٹکتے ہوٸے بجلی کے میٹر اور انکے ساتھ اٹیچ بجلی کی تاریوں کی وجہ سے بجلی صارفین کے جان ومال کو خطرات کاسامناہے۔ شہر بھر کی گلیوں، محلوں اور گرد و نواح کے دیہی علاقوں نصب بجلی کے کھمبوں کے ساتھ بے ہنگم اور بے ترتیبی سے لٹکتے ہوٸےسینکڑوں بجلی کے میٹرز اور انکے ساتھ اٹیچ بجلی کی تاریں میپکو ضوابط کےخلاف حفاظتی تدابیر کے بغیر نصب کئے گٸے ہیں۔ جو شہریوں کی جان و مال کیلٸے از حد نقصاندہ ہے۔ شہریوں کی طرف سے بار ہا میپکو کی مقامی انتظامیہ کو اس خطرناک صورتِ حال سے أگاہ کیا گیا لیکن صورتٍ حال جوں کی توں ہے۔ کچھ علاقوں میں شہریوں نے اپنی مدد أپ کے تحت ان بے ہنگم لٹکتے میٹروں کو ترتیب اور ضوابط کے تحت انسٹال کیا گیا لیکن پھر بھی شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداابھی تک ان مساٸیل کا شکار ہے۔ صارفین نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے.