ریسکیو 1122 کی جانب سے سکھر میں ٹويوٹا موٹرز کے عملے کو ایمرجنسی فرسٹ ریسپانڈر کی ٹریننگ
ریسکیو 1122 کی جانب سے سکھر میں ٹويوٹا موٹرز کے عملے کو ایمرجنسی فرسٹ ریسپانڈر کی ٹریننگ
فائر سیفٹی، ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے عملی طریقہ کار پر خصوصی سیشن
سکھر(بیورورپورٹ)ریسکیو 1122 کی جانب سے سکھر میں ٹويوٹا موٹرز کے عملے کو ایمرجنسی فرسٹ ریسپانڈر کی خصوصی ٹریننگ فراہم کی گئی۔ فائر سیفٹی سے متعلق اس تربیتی سیشن میں مجموعی طور پر 28 افراد نے شرکت کی، جنہیں آگ لگنے اور دیگر ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر ردعمل دینے کے عملی طریقے سکھائے گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریننگ کے دوران شرکاء کو آگ بھڑکنے کی صورت میں ابتدائی اقدامات، فائر ایکسٹنگوئشر کے درست استعمال، محفوظ انخلا (ایویکیوشن) کے طریقہ کار اور خطرات سے بچاؤ کی تدابیر پر عملی مشق کروائی گئی۔ ماہرین نے ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے، زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور جان بچانے کے بنیادی اصولوں سے بھی آگاہ کیا۔ریسکیو 1122 حکام کا کہنا تھا کہ سکھر میں پیش آنے والے گل پلازہ سانحہ کے بعد اداروں اور کاروباری مراکز میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی تیاریوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت اور درست تربیت کے ذریعے قیمتی جانوں اور املاک کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔حکام نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی اور نجی اداروں میں باقاعدہ فائر سیفٹی ڈرلز اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں حاصل کردہ معلومات کو عملی جامہ پہنائیں اور دیگر ملازمین کو بھی بنیادی حفاظتی اصولوں سے آگاہ کریں۔ ریسکیو حکام نے اعلان کیا کہ ایسے تربیتی سیشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ سکھر میں ایمرجنسی رسپانس کا نظام مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔