November 17, 2026

جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ،

IMG-20260218-WA0191

جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ،
مولانا محمد صالح انڈھڑ قائم مقام سیکریٹری جنرل مقرر

سکھر (بیورورپورٹ)علامہ راشد محمود سومرو، قائد جمعیت علماء اسلام سندھ، عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ جماعتی ذرائع کے مطابق ان کی غیر موجودگی کے دوران تنظیمی اور انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ کو قائم مقام سیکریٹری جنرل سندھ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ جماعتی نظم و ضبط، تنظیمی تسلسل اور صوبہ بھر میں جاری سرگرمیوں کی بروقت تکمیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف تنظیمی ڈھانچہ مضبوط ہوگا بلکہ جاری عوامی رابطہ مہم، ضلعی تنظیموں کے اجلاس اور دیگر جماعتی پروگرام معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے علامہ راشد محمود سومرو کیلئے عمرہ کی سعادت کی قبولیت، صحت و سلامتی اور خیریت سے وطن واپسی کی دعا کی ہے۔ کارکنان کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ مقدس مقامات پر ملک و قوم کی ترقی، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کریں گے۔دوسری جانب مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ تنظیمی امور کو احسن انداز میں آگے بڑھائیں گے اور جماعتی نظم و نسق میں تسلسل برقرار رکھیں گے۔یہ بیان ڈاکٹر اے جی انصاری، سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں جماعت کے کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیمی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔