November 17, 2026

مہران مرکز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ممتاز لکی پینل کامیاب، نئے دفتر کا افتتاح

IMG-20260218-WA0198

مہران مرکز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ممتاز لکی پینل کامیاب، نئے دفتر کا افتتاح
ہمدرد پینل کے رہنماؤں کو اہم عہدے دے کر اتحاد کی مثال قائم، ترقیاتی کاموں کا آغاز

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر میں 25 جون 2025 کو مہران مرکز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے، جن میں دو پینلز مدمقابل تھے۔ ایک جانب ممتا لکی پینل (انتخابی نشان: پھول) جبکہ دوسری جانب ہمدرد پینل (انتخابی نشان: تاج) نے حصہ لیا۔ مارکیٹ کے دکانداروں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیا۔
نتائج کے مطابق ممتا لکی پینل نے 1.3 کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا مکمل پینل کامیاب بنایا اور مہران مرکز کی قیادت سنبھال لی۔نو منتخب قیادت نے کامیابی کے فوراً بعد مارکیٹ کی بہتری کے لیے ترقیاتی اور تنظیمی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ ان اقدامات میں صفائی کے نظام کی بہتری، چوکیداری کے مؤثر انتظام، نئی لائٹنگ کی تنصیب، برسات کے پانی کی نکاسی کے عملی اقدامات اور فائر سیفٹی کے تحت آگ بجھانے والے آلات کی فراہمی شامل ہیں۔اسی سلسلے میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے سپریم کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے چیئرمین محمد اسلم شیخ مقرر کیے گئے، جبکہ ورکنگ کمیٹی کی تشکیل دے کر سید نسیم ہاشمی کو چیئرمین نامزد کیا گیا۔تاجروں کے درمیان اتحاد اور مشاورت کی فضا قائم رکھنے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ہمدرد پینل کے نامزد صدارتی امیدوار شاہد حسین کو ممتاز لکی پینل میں ایڈیشنل صدر کا عہدہ دیا گیا۔ اسی طرح ہمدرد پینل کے نائب صدر عرفان کھوسو کو ممتاز لکی پینل میں چیئرمین نامزد کیا گیا، تاکہ تمام تاجر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مہران مرکز کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے کام کر سکیں۔ اسی تسلسل میں آج عرفان کھوسو کے ہاتھوں مہران مرکز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح بھی عمل میں آیا۔افتتاحی تقریب میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نئی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ مہران مرکز کی ترقی، تاجروں کے حقوق کا تحفظ اور مارکیٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی اتحاد اور مشاورت کے ذریعے مارکیٹ کو مثالی تجارتی مرکز بنایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر تاجروں نے نعرہ لگایا:“اتحاد میں برکت ترقی ہمارا عزم خدمت ہماری پہچان”