November 17, 2026

پاک فضائیہ میں مستقل کمیشن اور شارٹ سروس

Screenshot_2026-02-17_143548

پاک فضائیہ میں مستقل کمیشن اور شارٹ سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں کا اعلان پاک فضائیہ میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ 2026 مقرر

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سنٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ میں مستقل کمیشن اور شارٹ سروس کمیشن کے تحت مختلف برانچز میں بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مستقل کمیشن کے تحت جی ڈی پی، ایروناٹیکل انجنیئر، ایئر ڈفینس کورس، ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز کورس، لاجسٹکس اینڈ آئی ٹی کورس جبکہ شارٹ سروس کمیشن کے تحت انجنیئرنگ، ایجوکیشن، میٹ اینڈ اکائونٹس برانچ میں بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ میں شمولیت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 16 فروری 2026 سے ہو چکا ہے جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اہلیت کی مکمل شرائط، تعلیمی قابلیت اور درخواست کے طریقہ کار سے متعلق معلومات کے لیے پاک فضائیہ کی آفیشل ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk پر جا کر آن لائن رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔