November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان کے بانی چیئرمین اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان

IMG-20260218-WA0184

سکھر (بیورورپورٹ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان کے بانی چیئرمین اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان سندھ کمیٹی کے ممبر مذہبی و سماجی رہنما غیاث الدین قادری کا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور اسے مہنگائی کا ڈرون حملہ قرار دیا ہے ماہ رمضان المبارک کا استقبال حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کیا ہے جو کہ انتہائی ناقابل فہم ہے دنیا بھر میں مذہبی تہواروں پر ریلیف دیاجاتا ہے مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں الٹا رواج ہے ماہ مقدس ماہ صیام کی آمد ہے چند روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا مہنگائی میں مزید اضافے کا موقع دینا ہے ایک اخباری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کا معاشی قتل کب تک کیا جاتا رہے گا حکومت نے رمضان میں اشیائے خور ونوش کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے مہنگائی کا جواز دے دیا ہے پہلے سے مہنگائی میں پسی عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں دکھیلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان شریف کی آمد سے قبل ہی پہلے گراں فروشی شروع ہے اور اب مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی شاہ خرچیاں، اللے تللے بے جا پروٹوکول غیر ترقیاتی اخراجات، بے انتہا مراعات اور عیش و عشرت کو ختم کرے اپنی پرتعش زندگی گزارنے کےلئے عوام کی جیبوں پر ڈاکا نہ ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے حال پر رحم کیا جائے ماہ رمضان المبارک کا احترام کیا جائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لیا گیا حالیہ اضافہ واپس لیکرمہنگائی کم سے کم کرنے کے اقدامات کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی بہت پریشان ہے بجلی گیس کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور اب پٹرول کی قیمتوں کو بڑھا کر ایک نیا عذاب مسلط کردیا گیا ہے مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونا چاہئے مگر حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔