November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کھجلہ پھینی کی مانگ بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق

IMG-20260218-WA0181

سکھر(بیورورپورٹ)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کھجلہ پھینی کی مانگ بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق رحمتوں اور برکتوں کے مہینہ رمضان المبارک کے قریب آنے کیساتھ ہی شہریوں نے سحر ی کیلئے کھجلہ اور پھینی کی خریداری شرو ع کر دی ہے ، پھینی اور کھجلہ کے بنا سحری کو ادھورا تصور کیا جاتا ہے ، پھینی ماہ رمضان کی سحری میں کھایا جانے والا وہ پکوان ہے جس کی تیاری اس بابرکت مہینہ سے قبل شروع ہو جاتی ہے اور آخری روزہ سے چند دن قبل تک اس کا استعمال جاری رہتا ہے، پھینی کے ساتھ کھجلہ بھی رمضان کی خاص سوغات ہے اور یہ بھی میدے سے ہی تیار کیا جاتا ہے،ماہ رمضان میں جہاں بہت سے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں کھجلہ پھینی کی خرید و فروخت بھی رمضان المبارک میں کئی افراد کے لیے روزگار کا سبب بنتی ہے۔