ٹھٹھہ *ایس ایس پی ٹھٹہ نے تھانہ دہابیجی کی حدود میں ٹیکچند ھیرا لعل دیوان کے گھر سے ڈکیتی ہونے اور
ٹھٹھہ
*ایس ایس پی ٹھٹہ نے تھانہ دہابیجی کی حدود میں ٹیکچند ھیرا لعل دیوان کے گھر سے ڈکیتی ہونے اور سوئفٹ کار چھیننے پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا* ملزمان کو جلد ٹریس کرکے مقدمہ درج کیا جائے ایس ایس پی ٹھٹھہ کی پولیس افسران کو سختی سے ہدایت
ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انچارج ایس ڈی پی او ساکرو ڈی ایس پی وحید بیگ لاڑک، ایس ایچ او دہابیجی اور انچارج ڈی آئی سی ٹھٹہ کو ملزمان کو گرفتار کرنے اور چھینی گئی پراپرٹی برآمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے دہابیجی میں ٹیکچند ھیرا لعل دیوان کے گھر سے ڈکیتی ہونے اور کار چھینے پر جائے وقوعہ جائزہ لیا اور مدعی سے تفصیلات معلوم کیے۔
مدعی نے بتایا کہ 5 نامعلوم ملزمان گھر میں گھس کر اسلحے کے بناپر یرغمال بناکر نقدی طلائی زیورات اور سوئفٹ کار چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کہا کہ ایس ایس ڈی پی او ٹھٹہ/ساکرو کی سربراہی میں سینیئر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی نے ٹیم کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ کیس کی تمام تر پہلوئوں سے چھان بین کی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔