November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف )میلسی کی تعلیمی و کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنہرا باب اُس وقت رقم ہوا

IMG-20260218-WA0175

میلسی (بیو رو چیف )میلسی کی تعلیمی و کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنہرا باب اُس وقت رقم ہوا جب گورنمنٹ گریجویٹ کالج میلسی کی گرلز باسکٹ بال ٹیم نے اوور آل پنجاب مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ یہ اعزاز پہلی مرتبہ میلسی کے کسی کالج کی گرلز باسکٹ بال ٹیم کو حاصل ہوا ہے، جس پر شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔پنجاب بھر سے شریک مضبوط ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد میلسی (ملتان ریجن) نے بہترین کھیل پیش کیا اور اوور آل پنجاب میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر کے اپنے شہر اور ادارے کا نام روشن کیا۔ کھلاڑیوں نے غیر معمولی جذبے، ٹیم ورک اور مہارت کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔اس تاریخی کامیابی میں کالج کی پرنسپل میم فریحہ کا کردار نہایت اہم رہا، جن کی قیادت میں نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ کھیلوں کے شعبے میں بھی نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے گرلز اسپورٹس کی خصوصی سرپرستی کی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کیں، جس کا ثمر آج اس تاریخی کامیابی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔اس کامیابی کے پیچھے کوچ کے فرائض نہایت محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے والے نعمان حبیب کا کردار بھی انتہائی قابلِ تحسین ہے۔