November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف ) کشمیر چوک کے مقام پر میلسی مائنر میں سالڈ ویسٹ کی موجودگی کے معاملے پر

IMG-20260218-WA0173

میلسی (بیو رو چیف ) کشمیر چوک کے مقام پر میلسی مائنر میں سالڈ ویسٹ کی موجودگی کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے پروگرام ستھرا پنجاب نے فوری طور پر صفائی کا عمل شروع کروا دیا۔انچارج ستھرا پنجاب حافظ عاصم محمود کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ضلع وہاڑی چوہدری غیور اسلم نے موقع پر پہنچ کر جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران متعلقہ عملے کو صفائی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔موقع پر موجود محکمہ انہار پنجاب کے اہلکاروں نے بھی ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ایس ڈی او محکمہ انہار ملک زبیر نے یقین دہانی کروائی کہ کشمیر چوک کے قریب مائنر کو جلد پختہ کر دیا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے مسائل سے بچا جا سکے۔علاقہ مکینوں نے فوری کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی اور نکاسی? آب کے نظام کی مستقل بنیادوں پر نگرانی یقینی بنائی جائے۔