میلسی (بیو رو چیف . میلسی پریس کلب مہرراشد منظور اور راؤ وسیم کی جانب سے محمد اقبال مدنی
میلسی (بیو رو چیف . میلسی پریس کلب مہرراشد منظور اور راؤ وسیم کی جانب سے محمد اقبال مدنی اور محمد قاسم ریاض کو مبارکبادمیلسی پریس کلب مجلسِ عاملہ کے رکن مہرراشد منظور نے میلسی پریس کلب کے فعال رکن محمد اقبال مدنی کو چیئرمین اتصاف کمیٹی اور محمد قاسم ریاض کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پیر عبدالرزاق قریشی گروپ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معراج راشد منظور نے کہا کہ محمد اقبال مدنی اور محمد قاسم ریاض کی تقرریاں ان کی صحافتی خدمات، دیانت داری اور تنظیمی صلاحیتوں کا عملی اعتراف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں رہنما اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور پریس کلب کی مضبوطی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔