میلسی (بیو رو چیف بائی اینڈ کلیکٹ سٹور کا افتتاح، معیاری اشیائے ضروریہ مناسب قیمت پر فراہم کرنے کے
میلسی (بیو رو چیف بائی اینڈ کلیکٹ سٹور کا افتتاح، معیاری اشیائے ضروریہ مناسب قیمت پر فراہم کرنے کے عزم کا اظہار۔میلسی میں نئے بائی اینڈ کلیکٹ سٹور کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صدر میلسی بار قمر عباس ہاشمی، جنرل سیکرٹری بار چوہدری لیاقت علی گجر، ایڈووکیٹ راؤ نوید اسحاق ایڈووکیٹ،سابق سٹی ناظم راؤ محمد اسحاق اور صدر پریس کلب دنوٹ رانا محمد یوسف نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر سٹور کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بارقمر عباس ہاشمی اور دیگر معزز شرکاء نے کہا کہ بائی اینڈ کلیکٹ سٹور کا قیام شہریوں کو ایک ہی چھت تلے معیاری اور روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ مناسب اور مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کی ایک مثبت کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں ایسے کاروباری اقدامات عوام کے لیے سہولت کا باعث بنیں گے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔اونر سٹور رانا مدثر علی کا کہنا تھا کہ سٹور انتظامیہ کی جانب سے معیار، شفافیت اور صارفین کے اعتماد کو اولین ترجیح دی جائے گی، جبکہ ملاوٹ اور زائد منافع خوری سے پاک اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جنرل سیکرٹری بار چوہدری لیاقت علی گجر نے کہا کہ مقامی کاروبار کی سرپرستی سے شہر کی معیشت مضبوط ہوگی اور صارفین کو بہتر متبادل میسر آئیں گے۔اس تقریب میں مہمان خصوصی محمد اشرف بھٹی ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ میاں جیند اشرف ایڈووکیٹ ڈاکٹر عمران رانا داود،راؤ محمود الرحمن ایڈووکیٹ،حافظ محمد ساجد سمیت موجود تھے تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے سٹور کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، انتظامات کو سراہا اور انتظامیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور نئے سٹور کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔