نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے محکمہ اطلاعات،
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے محکمہ اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے نواب شاہ پریس کلب کے لیے سالانہ گرانٹ (پہلے کوارٹر)کی مد میں 25 لاکھ روپے کا چیک ڈائریکٹر انفارمیشن شہید بینظیرآباد محمد موسیٰ گوندل نے صدر پریس کلب محمد انور شیخ کے حوالے کیا۔سندھ کے سینئیر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے نواب شاہ پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کی مد میں (پہلے کوارٹر) 25 لاکھ روپے کا چیک ڈائریکٹر انفارمیشن شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد موسیٰ گوندل نے اپنے دفتر میں نواب شاہ پریس کلب کے صدر محمد انور شیخ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر شہید بینظیرآباد اعجاز علی تیونو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نواب شاہ پریس کلب کے صدر محمد انور شیخ نے پریس کلب کو گرانٹ کا چیک ملنے پر حکومت سندھ، سینئیر وزیر و صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات ندیم رحمان میمن کا شکریہ ادا کیا۔