November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف میونسپل کمیٹی میلسی کی مبینہ غفلت کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات

Screenshot_2026-02-17_143548

میلسی (بیو رو چیف میونسپل کمیٹی میلسی کی مبینہ غفلت کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔ شہر کی مرکزی اور مصروف ترین شاہراہ قائد اعظم روڈ کی اسٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں، تاہم مبینہ طور پر کاغذی کارروائیاں مکمل کر کے رپورٹ بھجوا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں شہری علاقوں کی اسٹریٹ لائٹس فوری طور پر فعال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، مگر میلسی میں میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے مبینہ طور پر صرف ایک دو سڑکوں پر لائٹس چالو کروا کر رپورٹ ارسال کر دی، جبکہ شہر کی اہم ترین شاہراہ قائد اعظم روڈ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ قائد اعظم روڈ شہر کا مرکزی کاروباری مرکز ہے جہاں روزانہ سینکڑوں شہریوں کی آمد و رفت رہتی ہے۔ اسی شاہراہ پر میونسپل کمیٹی کا دفتر بھی قائم ہے اور ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسر سمیت دیگر ذمہ داران اسی سڑک سے گزر کر دفتر پہنچتے ہیں، اس کے باوجود اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر کی مرکزی شاہراہ پر روشنی کا نظام بحال ہو سکے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو۔