November 17, 2026

سوشل میڈیا کی دوستی ایک اور گھر کو لے ڈوبی : بندہ کس پر اعتبار کرے

FB_IMG_1771324183331

سوشل میڈیا کی دوستی ایک اور گھر کو لے ڈوبی : بندہ کس پر اعتبار کرے ۔۔۔3 بچوں کی ماں لاہور کی ایک خوبصورت خاتون نے آشنا کو کہہ کر اپنا شوہر مروا دیا ۔۔ وہ شوہر جو مرتے وقت کہتا رہا میری بیوی کو کچھ نہ کہنا وہ ایسی نہیں ہو سکتی ۔۔۔۔۔
یہ افسوسناک واقعہ جنوری کے آخری ہفتے میں گلشن راوی لاہور کے علاقہ میں پیش آیا ، جہاں محلے کی ایک حسین ترین خاتون نے اپنے شوہر کو فرمائش کی کہ مجھے فلاں جگہ سے ربڑی والا دودھ لا دیں ، دن بھر کام کا تھکاہارا شخص بیوی کی فرمائش رد نہ کرسکا اور ربڑی لینے چلا گیا تو کسی نے اسے گو۔لیاں مار دیں ، پولیس موقع پر پہنچی اور اس شخص کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ، مگر یہ بیان دینے کے قابل نہ تھا چنانچہ پولیس نے تفتیش کا رخ گھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تو ساس نے بہو کی کارستانیاں سامنے رکھ کر کہا کہ ہمارا کوئی دشمن نہیں باقی اس کی بیوی سے پوچھ لیں ، بیوی سے سوال جواب ہوئے مگر پولیس نے سب سے پہلے اسکا کال ریکارڈ چیک کیا اور ایک نامعلوم نمبر کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو ملزمہ نے کچھ چھپانا چاہا اس دوران پولیس نے سی ڈی آرنکلوا لی اور شک یقین میں بدلنے پر ملزمہ کو تھانے لے جایا گیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، اپنے آشنا اور ق۔ت۔ل کا سارا منصوبہ بیان کر ڈالا پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔ اس دوران ہسپتال میں ملزمہ کے شوہر کو اسکی ماں نے بتایا کہ یہ کارستانی تمہاری بیوی کی ہے تو اس بیچارے نے کہا اسے کچھ نہ کہنا ، وہ ایسی نہین ہو سکتی ، میرے بچے رل جائیں گے ۔۔۔ افسوس کہ زخمی آپریشن کے دوران زیادہ خون بہہ جانے سے چل بسا تھا ۔۔۔۔ پولیس نے ملزمہ اور اسکے ساتھی کو چالان کرکے جیل بھجوا دیا ہے۔۔۔