November 17, 2026

ہارون آباد (حافظ ثاقب) تھانہ صدر ہارون آباد کے ایس ایچ او آصف ڈھڈی کی شادی کی تقریبات نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئیں

IMG-20260217-WA0145

ہارون آباد (حافظ ثاقب)
تھانہ صدر ہارون آباد کے ایس ایچ او آصف ڈھڈی کی شادی کی تقریبات نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئیں، جن میں ضلع بھر کی معروف سماجی، سیاسی، صحافتی اور سرکاری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تین روز تک جاری رہنے والی ان رنگا رنگ تقریبات میں خوشی، روایتی رسومات اور بہترین انتظامات کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر حافظ کامران اصغر نے خصوصی شرکت کی اور دلہا میاں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں صدر پنجاب سٹی پریس کلب ڈسٹرکٹ رجسٹرڈ بہاولنگر وقاص فریدی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو خوشیوں اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے تقریب میں ایس ڈی پی او چشتیاں اکمل بصرہ، ایس ایچ او فقیر والی فریاد جوئیہ، انسپکٹر ماجد اقبال سمیت دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ وکلا برادری، صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے اپنی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
ولیمہ کی پُروقار تقریب دیوان خاص میرج ہال، تیرہ گجیانی روڈ پر منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کی شاندار تواضع کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ معروف قوالوں نے خوبصورت کلام پیش کر کے محفل کو یادگار بنا دیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
شرکاء نے اس شادی کو علاقے کی ایک مثالی اور یادگار تقریب قرار دیتے ہوئے بہترین انتظامات پر میزبان خاندان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تقاریب معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی روابط کے فروغ کا باعث بنتی ہیں۔ آخر میں نئے جوڑے کے لیے اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی خاص رحمتوں اور برکتوں سے نوازے اور ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔