November 17, 2026

آخر کار پڑھا لکھا جاہل ڈاکٹر کے بھیس میں ظالم جلاد پکڑا گیا۔ عامر زبیر رومی

Screenshot_2026-02-17_143548

آخر کار پڑھا لکھا جاہل ڈاکٹر کے بھیس میں ظالم جلاد پکڑا گیا۔ عامر زبیر رومی
ہارون آباد/ڈونگہ بونگہ (بیورو چیف عارف رضا ملک سے) ہارون آباد کے نواحی علاقے ڈونگہ بونگہ میں رہائش پزیر ڈاکٹر علی اکبر جو کہ اپنی زوجہ پر دن رات ظلم و ستم کرتا رہا اور اک رات اپنے ظلم کی انتہا کر دی کہ آپ ی زوجہ کو ڈنڈوں سے مار پیٹ کی اور ہڈیاں تک توڑ دیں۔ جب لڑکی کے گھر والوں نے تھانہ ڈونگہ بونگہ رجوع کیا تو اپنا اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر نے کیس الجھانے کی بہت کوشش کی اور رزلٹ بدلنے کی کوشش کی۔ لڑکی کے نے جب میڈیکل کو چیلنج کیا اور دوبارا میڈیکل کے لیے بنچ تشکیل دیا گیا اس میں ثابت ہو گیا کہ اس ڈاکٹر علی اکبر نے اپنے پیٹی بھائیوں ڈاکٹروں کو پیسہ کھلا کہ رزلٹ دبانے کی کوشش کی۔ ملزم علی اکبر عبوری ضمانت پر پھرتا رہا اور لڑکی کے بھائیوں کو دھمکیاں دیتا رہا کہ میں دیکھ لوں گا تمہیں۔ آخر کار 12 فروری کو ضمانت خارج ہوئی اور یہ درندہ عدالت کے احاطے سے گرفتار ہوا۔ تھانے والوں کی خاص مہربانیوں سے حوالات کی بجائے ساتھ والے کمرے میں بٹھایا گیا اور وی آئی پی پروٹوکول بھی دیا گیا۔ عنبرین حکام بالا سے اور مریم نواز شریف سے گزارش کرتی ہے کہ یہ آپکا پنجاب ہے جس میں پنجاب کی بیٹی پر اتنا ظلم ہوا اور ادارے بجایلئے مظلوم کا ساتھ دیں وہ ظالم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس حراست میں ہوتے ہوئے بھی کیسے آزادانہ گھوم رہا ہے ۔