کاشی سالاریا : وہ بدمعاش جسکے ڈر سے امیر لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنا چھوڑ دیا تھا ۔۔
کاشی سالاریا : وہ بدمعاش جسکے ڈر سے امیر لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنا چھوڑ دیا تھا ۔۔ حافظ آباد کے گاؤں سالار بھٹیاں کے بدمعاش کاشی بھٹی المعروف کاشی سالاریا کے جرائم اور انجام کی داستان ، ایک سابق پولیس افسر کی زبانی۔۔۔۔۔وہ بدمعاش جس نے اپنے گاؤں کے داخلی راستوں پر بورڈ لگا رکھے تھے یہاں پولیس داخل ہوئی تو نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی ۔۔۔۔ کاشی بھٹی کم عمر جرائم پیشہ شخص تھا جس نے اپنا گروپ بنا رکھا تھا اور علاقہ و گرد نواح میں وارداتیں کرتا تھا ، اسکی عمر 25 سال کے لگ بھگ تھی ، 2012 کا واقعہ ہے کاشی سالاریا نے حافظ آباد کے ایک بڑے کاروباری شخص کو اس وقت اغ.وا کر لیا جب وہ صبح نمار پڑھنے کے بعد واک کے لیے نکلے تھے ۔۔۔ گھر والوں کو تاوان کی ادائیگی کی کال آئی تو انہوں نے پولیس سے رجوع کر لیا اعلیٰ حکام نے جرم کی نوعیت کے پیش نظر کئی اضلاع اور تھانوں کی پولیس کو کاشی سالاریا کی گرفتاری کا ٹاسک دیا مگر کئی روز گزر جانے اور کئی ریڈز کے باوجود کاشی سالاریا گرفتار نہ ہو سکا ، 10 روز بعد اس بزرگ کو شاید تاوان ادا کرکے چھڑوا لیا گیا ، پولیس اب تک ناکام تھی ، اسی اثناء میں سکھیکی کے ایک کاروباری شخص کو بھی کاشی کا گروہ اغ۔وا کرکے تاوان وصول کرچکا تھا ان واقعات کے بعد کاشی بھٹی کے خوف میں اچانک بہت اضافہ ہوا ، علاقہ کے امیر کبیر لوگوں نے اغ۔وا ہونے کے خوف سے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا تھا ، ایک روز کا واقعہ ہے کاشی اپنے گروہ کے ساتھیوں کے ساتھ 2 کاروں پر سوار چنیوٹ کی جانب جارہا تھا ، راستے میں یہ لوگ کسی موبائل فونز کی دکان پر سم لینے کے لیے رکے ، دکان والے سے کسی بات پر بحث ہوئی تو کاشی اور اسکے ساتھیوں نے کار سے اسلحہ نکال کر فائیر۔نگ شروع کردی اور یہاں خوف و ہراس پھیلا کر فرار ہو گئے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو پولیس کی ٹیموں نے انکا پیچھا کرنا شروع کردیا جب انکی کار جھنگ کی حدود میں داخل ہونے لگی تو وہاں پولیس ناکہ تھا ، اور انہیں وائرلیس پر اطلاع بھی تھی ، لیکن کاشی بھٹی ناکہ توڑ کر آگے نکل آیا اور کچھ دیر بعد کار کو روک کر اور نیچے اتر کو پولیس کے ساتھ فائیر۔نگ کا تبادلہ شروع کردیا کچھ دیر کے مقابلے میں کاشی بھٹی کے تین ساتھی ہلا۔ک جبکہ یہ خود وہاں سے فرار ہو گیا بعد میں بھی پولیس اسکی تلاش میں رہی اسی دوران اس نے اپنے ہی علاقہ کے سب سے مشہور سیاستدان کو فون کرکے بھتہ مانگ لیا ، کہ پیسے دو دو ورنہ اگلی باری تمہاری ہے مگر افسوس یہ فون کرکے اس نے غلطی کی ، اعلیٰ حکام نے ڈی آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ کو شیخوپورہ تعینات کردیا اور انہیں کاشی بھٹی کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا ، اب کاشی بھٹی کے انجام کے حوالے سے 2 رائے ہیں ایک علاقہ میں مشہور کہانی ہے کہ کاشی بھٹی نے جن دوستوں پر اعتبار کیا وہ پولیس کے مخبر بن گئے اور انہوں نے اسکی مصروفیات ، قیام اور ٹھکانوں کی اطلاع دی دوسری آن دی ریکارڈ بات یہی ہے کہ خانقاہ ڈوگران پولیس کے ساتھ ایک روز کاشی سالاریا کا سامنا ہو گیا ، کافی دیر مقابلہ ہوا جس میں کاشی بھٹی سالاریا اپنے انجام کو پہنچ گیا ، یوں پورے پنجاب میں مشہور اور کئی اضلاع میں خوف کی علامت بدمعاش اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔۔۔۔