November 17, 2026

ہارون آباد لارڈ میئر لاہور کرنل مبشر جاوید نے وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی کے ہمراہ پریس کانفرنس

IMG-20260217-WA0144

ہارون آباد
لارڈ میئر لاہور کرنل مبشر جاوید نے وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے 58ہزار بلدیاتی نمائندے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ بلدیاتی نظام میں بیوروکریسی کو اختیارات دینا آئین کی خلاف ورزی ہے
جبکہ غیر جماعتی انتخابات آئین کے ارٹیکل 17 سے متصادم ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ 2021 میں عمران خان کی بزدار حکومت نے پنجاب کے منتخب 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں کو بلا جواز تحلیل کیا جس کی سزا وہ بھگت رہے ہیں،اب جب کہ پاکستان کے تین صوبوں میں بلدیاتی نظام کامیابی سے سفر کر رہا ہے
لیکن پنجاب کے عوام افسر شاہی کا ظلم برداشت کرنے پر مجبور ہیں
پنجاب کی حکومت نے جو بلدیاتی ایکٹ منظور کیا ہے اس سے مسلم لیگی کارکن سخت پریشانی اور تشویش کا شکار ہیں
حکومت کو چاہیے کہ اس ایکٹ کو فل فور منسوخ کر کے بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے بلدیاتی قانون تیار کریں،کیونکہ مقامی حکومتوں کو فعال اور مضبوط بنائے بغیر گورننس نظام مضبوط نہیں ہو سکتا،
چیئرمین یونین کونسل میاں اصف نزیر ،حافظ نصیب احمد گجر اور چوہدری محمد عقیل سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔