خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب کی تقریب حلف برداری
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور اعوان کے والد ملک حیدر عثمان اعوان ایڈووکیٹ،سیکرٹری سپریم کورٹ ملک زاہد اسلم اعوان اور چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے خصوصی طورپرشرکت کی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے نو منتخب عہدیداران صدر ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء،جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ملک ضمیر ماہل اور جملہ کابینہ نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی نے
نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کو مبارکباد دی اور ان کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ قبل ازیں تقریب کے مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔