پیلووینس (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت ایس ایس پی عاصم ملک کی گریڈ19 میں
پیلووینس (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت ایس ایس پی عاصم ملک کی گریڈ19 میں ترقی، عوامی ، سماجی، تعلیمی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔
محکمہ پولیس کے قابل اور محنتی افسر عاصم ملک کو گریڈ 19 میں ترقی دیے جانے کی منظوری ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔
ایس ایس پی عاصم ملک نے اپنے کیریئر کے دوران جرائم کی بیخ کنی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور محکمانہ نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے متعدد اہم کیسز کو حل کیا اور امن و امان کے قیام میں مؤثر کردار ادا کیا۔ مختلف شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایس ایس پی عاصم ملک آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے فرض شناس اور ایماندار افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کی ترقی سے نہ صرف ادارے کا وقار بلند ہوگا بلکہ عوام کا اعتماد بھی مزید مستحکم ہوگا۔ واضح رہے کہ محکمہ پولیس کے سرمایہء افتخار عاصم ملک کا تعلق ضلع خوشاب کے گاوں پیلووینس سے ہے۔ موصوف یہاں کی جسرا برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں اور اپنی ہردلعزیز اور پروقار شخصیت کی وجہ سے نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔