وزیر داخلہ کی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی پر کراچی پولیس کی ستائش۔
وزیر داخلہ کی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی پر کراچی پولیس کی ستائش۔
کراچی پولیس نے 4 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی۔محسن نقوی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی پر کراچی پولیس کی ستائش،وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس نے 4 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر پولیس سمیت تمام فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔